Sunday, May 5, 2024

بھارت میں ریاست کرناٹکا میں انتہاپسند ہندو کی مسجد کے سامنے ہلڑ بازی

بھارت میں ریاست کرناٹکا میں انتہاپسند ہندو کی مسجد کے سامنے ہلڑ بازی
September 14, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارت میں مسجد کی توہین کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست کرناٹکا میں انتہاپسند ہندو مسجد کے سامنے ہلڑبازی کرتے رہے۔

انتہاپسند ہندو جلوس لے کر مسجد کے باہر پہنچے اور خوب ہلڑبازی کی۔ انتہا پسندوں نے اسی پر اکتفا نہ کیا بلکہ مسجد کے باہر اونچی آواز میں تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے والا گانا بار بار چلاتے رہے۔ مسلمان کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔

اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور  ڈی جے کو روکنے کی کوشش کی لیکن منتظمین نے پولیس کے ساتھ تعاون نہ کیا۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے  پولیس نے  پولیس  ایکٹ1963 کی دفعہ 188 اور 295 اے  کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل نہ لائی گئی۔