ریاست دہشتگردوں، سہولت کاروں اور معاون عناصر کیساتھ پوری طاقت سے نمٹے گی، آرمی چیف
راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہتے ہیں کہ ریاست دہشتگردوں، ان کےسہولت کاروں اور معاونت کرنے والے عناصر کے ساتھ پوری طاقت سے نمٹے گی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 259 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو درپیش ہر قسم کے بالواسطہ اور براہ راست خطرات کے خلاف بھر پور دفاع کیا جائے گا۔
کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے ناکام اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے رسوائی کا شکار ہونگے۔
شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان اور سول سوسائٹی کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔