Wednesday, April 24, 2024

ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
November 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کہتے ہیں کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کا اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آئین کی عملداری اسی وقت ہو سکتی ہے جب مائنڈ سیٹ تبدیل ہو، سیاسی قیادت کو چاہیے کہ اپنے جھگڑے عدالتوں میں نہ لائیں پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔

اُنہوں نے کہا اپنے فیصلوں میں بار بار دہرایا کہ قانون کی حکمرانی نہیں، یہ بھی فیصلوں میں لکھا کہ قانون صرف اشرافیہ کے لیے ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ دیگر ہائی کورٹس کی طرح نہیں، اس کا ایک الگ سٹیٹس ہے۔ یہ صرف ایک علاقہ کی ہائی کورٹ نہیں، فیڈریشن کی نمائندگی کرتی ہے۔