Wednesday, October 5, 2022

روسی لڑکی سیلفی لیتے بالکونی سے گر کر ہلاک

روسی لڑکی سیلفی لیتے بالکونی سے گر کر ہلاک
ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں ایک کم عمر لڑکی سیلفی لینے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کا رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اس پرخطر کام میں اب تک دنیا بھر میں کئی افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ روس میں ایک بارہ سالہ لڑکی اوسانکا بالکونی پر چڑھ کر سیلفی لے رہی تھی کہ وہ توازن کھو بیٹھی اور نیچے گر کر ہلاک ہو گئی۔ اوسانکا نے تصویر لینے کے بعد اسے اپنی سہیلی کو بھیج دیا۔ سہیلی نے فوری اسے فون کیا مگر اس نے فون اٹینڈ نہ کیا جس پر اس نے اوسانکا کی تصویر اس کی ماں کو بھیج دی۔ تاہم اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایک راہگیر نے اوسانکا کو پیش آنے والے حادثے کے بارے پولیس کو اطلاع دی۔ اوسانکا کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ بہت اچھی طالب علم تھی۔