Wednesday, April 24, 2024

امریکہ شامی فورسز پر حملوں سے باز رہے : روس

امریکہ شامی فورسز پر حملوں سے باز رہے : روس
October 2, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ شام کی فورسز پر حملوں سے باز رہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی مداخلت سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا جو عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ سخاروف نے امریکہ کو متنبہ کیا کہ وہ شامی فورسز پر حملے سے باز رہے۔ ماریہ سخاروف کا کہنا تھا کہ حلب میں باغیوں پر حملوں سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ اگر امریکہ نے شام میں جاری فوجی کارروائیوں میں مداخلت کی تو اس سے ایک جانب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی متاثر ہو گی اور دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا ہو گا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شام میں حکومت کی تبدیلی سے بڑا خلا پیدا ہو گا جسے دہشت گرد پر کریں گے۔