Wednesday, May 1, 2024

روس نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونیوالی پلوٹینیم کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کردیا

روس نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونیوالی پلوٹینیم کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کردیا
October 4, 2016

  ماسکو(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نےشام کےتنازع پر روس سےمذاکرات  معطل کئے تو روس نے امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی پلوٹونیم   کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق روس نے امریکا کے ساتھ دو ہزار میں طے پانے  والا  پلوٹینیم  کو تلف کرنے کا معاہدہ معطل کردیا  روسی صدر ولادی میر پیوٹن  کی جانب سے امریکا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ  روس کے استحکام کے لیے خطرہ پیدا کررہا ہے۔ ۔دوسری جانب امریکا نے روسی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جانب سے اپنایا جانے والا طریقہ کار کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے جبکہ امریکا نے شام کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ بھی ختم کردیا ہے ۔