Saturday, May 4, 2024

روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری تحقیق کا معاہدہ معطل کر دیا

روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری تحقیق کا معاہدہ معطل کر دیا
October 6, 2016
ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے امریکہ کے ساتھ یورینیم ریسرچ معاہدہ ختم کر دیا۔ روس کا کہنا ہے کہ اقدام امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کم کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ مشترکہ تحقیقی پروجیکٹ کا معاہدہ بھی برقرار نہیں رکھ سکتا۔ روس کے صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیوں اور جوہری شعبے میں امریکہ کی جانب سے تعاون ختم کیے جانے کے بعد روس کو جوابی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس سے پہلے روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے اضافی پلوٹونیم کو تلف کرنے کا معاہدہ بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ روس نے امریکہ کے ساتھ جوہری تحقیق کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان یوکرین کے معاملے پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں کیا ہے۔