Saturday, May 4, 2024

مسئلہ کشمیر پر ہونیوالا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

مسئلہ کشمیر پر ہونیوالا مشترکہ پارلیمانی اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر
October 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خوب گرما گرمی ہوئی۔ مشاہد اللہ نے پیپلز پارٹی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اپوزیشن نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ نے پیپلز پارٹی والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کشمیر پر بات کے بجائے پیپلزپارٹی پر لفظی گولہ باری کرتے رہے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق انہیں باربار ہدایت کرتے رہے کہ وہ صرف کشمیر پر بات کریں مگر مشاہد اللہ نے ان کی بات سنی ان سنی کر دی۔ مشاہد اللہ نے کہا وہ پیپلز پارٹی والوں کی چھلانگوں کو انجوائے کر رہے ہیں۔ وہ بھاگنے والے نہیں۔ بڑھکوں والے سندھ میں ہی سیاست چمکائیں۔ پانامہ لیکس میں نوازشریف کا نہیں بینظیر کا نام شامل ہے۔ ان کی تقریر کے دوران ایوان میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ پیپلزپارٹی اراکین نے ”مودی کا جو یار ہے غدار ہے“ کے نعرے لگائے۔ بعدازاں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومتی ارکان ایوان کا ماحول خراب کر رہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا ایوان میں سیاسی نعروں کے بجائے تقدس کا خیال رکھا جائے۔