Friday, April 26, 2024

رواں سال 10 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلان

رواں سال 10 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ کا اعلان
April 9, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا رواں سال 10 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق کورونا کے باعث گزشتہ دو سال حج کو محدود کیا گیا تھا۔ سال 2021 میں 60 ہزار افراد نے حج کیا تھا جبکہ کورونا سے قبل 20 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرتے تھے۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج کے لئے آنے والوں کی عمر 65 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ سعودی وزارت صحت کی منظور شدہ ویکسین لگوانا ضروری ہے۔ اسی طرح عازمین حج کو سعودی عرب آمد پر ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔ دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین حج کا کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا چاہیے۔ عازمین حج کو پی سی آر ٹیسٹ سعودی عرب آمد سے 72 گھنٹے قبل کرانا ہو گا۔ عازمین حج صحت سے متعلق تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔