Wednesday, May 1, 2024

رشی سنک بھی برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل

رشی سنک بھی برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل
July 9, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان ساجد جاوید کے بعد رشی سنک بھی برطانوی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔

کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔ نئے جانشین کے انتخاب تک بورس جانسن وزیر اعظم کے عہدے پر رہیں گے۔ بورس جانسن کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے اعلان کے بعد کئی نام سامنے آ گئے۔

چار ماہ بعد اکتوبر میں نئے پارٹی قائد کا چناؤ ہو گا اور پھر وہی برطانوی وزیراعظم بنے گا۔ پاکستانی نثراد ساجد جاوید ، بھارتی نثراد رشی سونک ، ندیم ازواہی ، لز ٹروس  پارٹی قائد کی دوڑ میں شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی کابینہ کے 50 ارکان استعفے دے چکے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر استعفیٰ دینے کیلئے شدید دباؤ تھا۔ بورس جانسن سے استعفے کا مطالبہ پارٹی کے اندر سے تھا۔