Tuesday, April 23, 2024

روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متولی وکلید بردار الشیخ نوری محمد احمد علی کی پاکستان آمد

روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متولی وکلید بردار الشیخ نوری محمد احمد علی کی پاکستان آمد
May 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےمتولی وکلید بردار الشیخ نوری محمد احمد علی پاکستان پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پروقار استقبال کیا گیا۔

روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متولی اورکلید بردار الشیخ نوری محمد احمد علی علی الصباح نجی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پروقار استقبال کیا گیا۔ انہیں پورے اعزاز و اکرام کے ساتھ ایئرپورٹ سے گاڑی میں پہنچایا گیا۔ وہ نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں دین سے محبت رکھنے والی شخصیات ان سے ملاقاتیں کریں گی۔

مترجم کا کہنا ہے کہ متولی وکلیدبردار روضہ رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم کچھ دن پاکستان میں قیام کریں گے۔ پاکستان کی خوشخالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کریں گے۔