Saturday, April 20, 2024

روسی تیل پر یورپی یونین کی پابندیوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

روسی تیل پر یورپی یونین کی پابندیوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
May 7, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - روسی تیل پر یورپی یونین کی پابندیوں سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ امریکی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہو گیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر، 92 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد برینٹ  کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 112 ڈالر، 87 سینٹ  پر پہنچ گئی۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 110 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا ہے۔

یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے  25 ملین ٹن گندم پھنس  گئی۔ سپلائی بند ہونے کی وجہ سے گندم 5 ڈالر، 25 سینٹ اضافہ سے 406 یورو فی ٹن کی قیمت پر آ گئی۔

عالمی  مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی قیمت  میں  کمی واقع ہوئی ہے۔ ملائیشین  پام آئل 70 ڈالر کی کمی سے فی ٹن ایک ہزار، 689 ڈالر ہو گئی۔ امریکا میں شرح سود بڑھنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار، 881 ڈالر کا ہو گیا۔

امریکی اسٹاک  مارکیٹ میں مندی کے رجحان کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے بڑے  پیمانے  پر حصص کو فروخت کر  دیا جس کے بعد  ڈاؤ جونز انڈسٹریل  انڈیکس  کے 98 پوائنٹس  گر گئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس  23 پوائنٹس  کی کمی سے بند ہوا۔

ادھر امریکی اسٹاک مار کیٹ  میں فروخت کی  بڑی  لہر  نے  کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ  دیا۔ بٹ کوائن  کی قدر  10 فیصد کمی سے 36 ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگئی جبکہ  ایتھریم کی قدر  کم  ہو کر 2 ہزار 697 ڈالر    ہو  گئی۔