Friday, March 29, 2024

روسی شہر ازہوسک کے اسکول میں فائرنگ، 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک، 21 زخمی

روسی شہر ازہوسک کے اسکول میں فائرنگ، 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک، 21 زخمی
September 26, 2022 ویب ڈیسک

ازہوسک (92 نیوز) - وسطی روس کے شہر ازہوسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے، حملہ آور نے پہلے سکیورٹی گارڈ کو ہلاک کیا اور پھر اسکول میں داخل ہو کر بچوں پر فائرنگ کی۔ حملہ آور نے خودکشی کرلی۔

امریکا کی طرح روس میں بھی فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے، وسطی روس کے علاقے ایجی فسک کا سکول میدان جنگ بن گیا۔ مسلح افرادنے سکول میں گھس کر معصوم بچوں کو سفاکی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مسلح شخص نے پہلے سکول کے گارڈ کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔۔پھربچوں پر اندھا دھند فائرنگ کر ڈالی، مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت اسکول میں ایک ہزار کے قریب طالبعلم موجود تھے، کلاس روم کے فرش پر خون اور کھڑکی میں گولیوں کے سوراخ دیکھے گئے، بچوں نے میزوں کے نیچے چھپ کر اپنی جان بچائی۔

روسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو اساتذہ اور دو سکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں،حملہ کے وقت اسکول کی مختلف عمارتوں سے عملے اور طالبعلموں کو نکال لیا گیا تھا۔