Tuesday, April 16, 2024

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین فوجی آپریشن تیز کرنے کا عندیہ دیدیا

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین فوجی آپریشن تیز کرنے کا عندیہ دیدیا
September 18, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن تیز اور تحمل کی پالیسی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے اب تحمل ختم کرکے فوجی آپریشن تیز کیا جا رہا ہے، روسی فوج حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔ فوجی آپریشن کا بنیادی مقصد ڈونباس کے پورے علاقے کی آزادی ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی فوج روسی شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ یوکرین کو دہشت گردی کی کارروائیوں پر سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔ یوکرائنی افواج کی طرف سے حملوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ جوابی حملے جاری رکھے گئے تو زیادہ سنگین جواب دیا جائے گا۔

ادھر روسی وزار ت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں حملے شروع کردیے ہیں ۔ روس نے یوکرین میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب بمباری کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کامیاب اور پیوٹن شرمندہ ہورہے ہیں، روس نے نیوکلیئر ہتھیار استعمال کئے تو پیوٹن قصہ پارینہ بن جائیں گے۔