Saturday, April 20, 2024

روسی صدر پیوٹن کی اتحادیوں کو جدید ہتھیار فروخت کرنیکی پیشکش

روسی صدر پیوٹن کی اتحادیوں کو جدید ہتھیار فروخت کرنیکی پیشکش
August 16, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پیوٹن نے اتحادیوں کوجد یدہتھیار فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک کو جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے تیارہیں۔ جنگی طیارے اور ڈرونز کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔سبھی ہتھیاروں کو حقیقی جنگی کارروائیوں میں استعمال کیا جا چکا ہے۔ ان میں اعلیٰ درستگی والے ہتھیار اور روبوٹکس شامل ہیں۔ روس کے لاطینی امریکا، ایشیا اور افریقہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس سالانہ 15 ارب ڈالرکا اسلحہ فروخت کرتا ہے۔ سال دوہزار سترہ اور اکیس تک تہتر فی صد اسلحہ بھارت، چین، مصر اور الجزائر نے خریدا ہے۔