Friday, April 26, 2024

روسی صدر پیوٹن کا یوکرائن کیخلاف فوجی آپریشن کو جنگ میں تبدیل کرنیکا اعلان

روسی صدر پیوٹن کا یوکرائن کیخلاف فوجی آپریشن کو جنگ میں تبدیل کرنیکا اعلان
May 9, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدرپیوٹن کا یوکرائن کے خلاف فوجی آپریشن کو جنگ میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔

روسی صدر پیوٹن نے بڑے پیمانے پر فوجی نقل وحرکت کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے یہ اعلان جرمنی کے خلاف روس کی فتح کے حوالے سے تقریب کے دوران کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ روسی افواج یوکرین میں مادر وطن کا دفاع کر رہی ہیں، یوکرین میں روسی افواج نازی ازم کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روس کو یوکرین میں ناقابل قبول خطرے کا سامنا تھا۔