Friday, April 19, 2024

روسی صدر پیوٹن کا نیوکلیئر فورس کو چوکنا رہنے کا حکم

روسی صدر پیوٹن کا نیوکلیئر فورس کو چوکنا رہنے کا حکم
February 28, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) روسی صدر پیوٹن نے نیوکلیئر فورس کو چوکنا رہنے کا حکم دیدیا۔

یوکرین میں روس کے حملوں میں تیزی آگئی، روسی فوج ٹینکوں کے ساتھ یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئی۔ شہر خیرسن اور برڈیانسک کا بھی محاصرہ کرلیا۔

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج دارالحکومت کیف میں پارلیمان سے محض 9 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔

روسی صدر کے نیوکلیئر فورس کو چوکنا رہنے کے حکم کی امریکا کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔