Wednesday, April 24, 2024

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی وزیراعظم منتخب ہونے پر شہبازشریف کو مبارکباد

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی وزیراعظم منتخب ہونے پر شہبازشریف کو مبارکباد
April 12, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہبازشریف کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاک روس تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ افغان تنازع کے حل اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رہے گا۔