Friday, April 26, 2024

روسی صدر کی چینی ہم منصب شی جن پنگ کو "ون چائنا" پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی

روسی صدر کی چینی ہم منصب شی جن پنگ کو "ون چائنا" پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی
September 16, 2022 ویب ڈیسک

سمر قند (92 نیوز) - روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو "ون چائنا" پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ازبکستان کے شہر سمر قند میں ہونے والے شنگھائی تعاون سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کی روسی صدر  ولادیمر پیوٹن سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات روس چین شراکت داری کو مزید گہرا کرے گی۔ تائیوان سے متعلق امریکی اشتعال انگیزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ یوکرین کے معاملے میں چین کی متوازن پوزیشن کی قدر کرتے ہیں۔

روسی صدر کے مطابق ہم چین کی ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں شنگھائی تعاون تنظیم کو مضبوط کرنا ہو گا۔