Friday, April 26, 2024

روسی صدر کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کرینگے

روسی صدر کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کرینگے
February 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کا یہ 21 سال بعد روس کا دورہ ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کی تاریخ کے تعین کیلئے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان اور روس کی خارجہ وزارتیں دورے کے امور کو حتمی شکل  دینے میں مصروفِ عمل ہیں۔