ماسکو (92 نیوز) - .روسی صدر نے یورپ سے تجارت مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
پیوٹن نے مغرب کو معاشی دھچکا لگانے کا پلان تیار کرلیا ہے اور حکم نامے پر دستخط کردئیے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ روس اپنی معیشت کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔
دوسری طرف یورپی یونین نے روسی معیشت کو مزید نشانہ بنانے کی تیاری پکڑلی، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ روسی گیس کی سپلائی مکمل بند کی جائے گی۔ امریکی صٓدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 3 بلین ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد بھیجی۔
ادھر مشرقی یوکرین میں روسی بمباری سے 21 شہری ہلاک ہو گئے، خیرسون پر شیلنگ سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں،، روس کے ماریوپول میں اسٹیل پلانٹ پر بھی راکٹ حملے کر دیا ہے۔