Friday, May 17, 2024

روسی صدر کا ماسکو کو چھوڑ کر جانیوالی مغربی کمپنیوں کی جگہ چین کو دینے کا عندیہ

روسی صدر کا ماسکو کو چھوڑ کر جانیوالی مغربی کمپنیوں کی جگہ چین کو دینے کا عندیہ
March 22, 2023 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو کو چھوڑ کر جانے والی مغربی کمپنیوں کی جگہ چین کو دینے کا عندیہ دیدیا۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ چین کا امن منصوبہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے لیکن یوکرین اور مغرب امن کے لئے تیار نہیں۔

روسی صدر نے چین کو ہر سال 50 بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں چینی صدر نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دے دیا۔ روس چین کو سائبیریا کے راستے ہر سال 50 بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا۔