Thursday, March 28, 2024

روسی صدر کا ڈالر اور یورو میں گیس فروخت کرنے سے انکار

روسی صدر کا ڈالر اور یورو میں گیس فروخت کرنے سے انکار
March 24, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پیوٹن نے ڈالر اور یورو میں گیس فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

پیوٹن کا کہنا ہے مغربی ممالک کے ناجائز فیصلوں نے ان کی کرنسیوں پر اعتماد ختم کر دیا۔ مغربی ممالک نے گیس خریدنی ہے تو ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرنا ہو گی۔ روس کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد ڈالر اور یورو میں ادائیگیاں قبول نہیں کر سکتے۔ گیس کے معاہدے متاثر نہیں ہونگے۔ صرف ادائیگی روسی کرنسی میں ہو گی۔

پیوٹن کے اعلان کے بعد یورپ میں گیس کے معاہدوں کی لاگت میں اضافہ ہو گیا۔ گیس کی قیمت 97 یورو سے بڑھ کر 108 یورو فی میگاواٹ ہو گئی۔ ادھر پوٹن نے مرکزی بینک کو طریقہ کار کے تعین کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دے دیا۔