Saturday, July 27, 2024

روسی پولیس نے ریزرو فوجیوں کی طلبی کیخلاف روس میں احتجاجی مظاہرے منتشر کردیئے

روسی پولیس نے ریزرو فوجیوں کی طلبی کیخلاف روس میں احتجاجی مظاہرے منتشر کردیئے
September 25, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی پولیس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ریزرو فوجیوں کی طلبی کے خلاف پُرامن مظاہروں کو منتشر کر دیا۔

ملک بھر میں مظاہروں کے دوران کچھ کم عمرلڑکوں سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسیوں کو خبردار کیا کہ ان کا صدر جان بوجھ کرشہریوں کو ان کی موت کے لیے بھیج رہا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تقریباً 750 افراد کو حراست میں لیا ہے، روسی دارالحکومت ماسکو میں 370 سے زائد اور سینٹ پیٹرزبرگ میں 150 کے قریب افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔