ماسکو (92 نیوز) - روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں ماریوپول میں اسٹیل پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دوسری طرف روسی فوج نے یوکرین کے جنوبی شہر خیر سن کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال کر وہاں روسی کرنسی روبل رائج کر دی ہے۔
روسی کارروائیوں کے نتیجے میں یوکرین میں تباہ کاریاں جاری ہیں، ماریوپول کاا سٹیل پلانٹ کا بڑا حصہ روسی میزائل حملوں سے تباہ ہو چکا ہے۔ پلانٹ میں موجود یوکرائنی کمانڈر کے مطابق جنگ بندی کے بعد 20 شہریوں کو سٹیل پلانٹ سے نکال لیا گیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف نے امریکا اور نیٹو کو خبردارکیا ہے کہ وہ یوکرین کو اسلحہ دینا بندکردیں۔ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی تنازع کے حل میں رکاوٹ ہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اب تک یوکرین کے 143 جنگی طیارے، اڑھائی ہزار ٹینک، ایک سو بارہ ہیلی کاپٹرز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے بکتر بند گاڑیوں، راکٹ لانچرز سمیت فوجی سازو سامان کو بھی نشانہ بنایا۔ یوکرین کی 17 فوجی تنصیبات پر حملے اور دوسو سے زائد فوجی ہلاک کئے گئے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے فضائیہ کے حملوں میں 23 بکتر بند گاڑیاں تباہ کردیں۔ کمانڈپوسٹ کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ کمانڈپوسٹ میں میزائل، توپ خانے کا ذخیرہ موجود تھا۔
دوسری جانب یوکرینی حکام کہتے ہیں روس نے جنوبی اور مشرقی یوکرین میں میزائل حملے کئے۔ اوڈیسا ہوائی اڈے کے رن وے کو میزائلوں سے تباہ کردیا گیا۔
چینی حکام نے ملکی اور غیر ملکی بینکوں کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کی اور ممکنہ طور پر بیرون ملک چینی اثاثوں پر امریکی پابندیوں پر تباد لہ خیال کیا گیا ۔۔ فنانشل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق رو س کی حمایت پر چین کے بیرون ملک اثاثے منجمد ہو سکتے ہیں۔