Friday, April 26, 2024

روسی فورسز کی یوکرین کے شہر ماریوپول میں مسجد پر گولہ باری، 9 افراد ہلاک

روسی فورسز کی یوکرین کے شہر ماریوپول میں مسجد پر گولہ باری، 9 افراد ہلاک
March 13, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روسی فورسز نے یوکرین کے شہر ماریوپول میں مسجد پر گولہ باری کر دی۔ مسجد میں بچوں سمیت 80 افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

لیویو میں عالمی امن سنٹر اور ملٹری ٹریننگ گراؤنڈ پر بھی بمباری کی گئی۔ 9 افراد ہلاک، 57 زخمی ہو گئے۔ کیف، خارکیو، سومی اور لیوٹسک بھی مسلسل روسی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

یوکرینی صدر نے جنگ میں اپنے 1300 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ جنوبی علاقے خیرسون میں ریفرنڈم کرانے کا روسی اعلان مسترد کر دیا گیا۔

ادھر کیف سمیت کئی شہروں میں گولہ باری کی وجہ سے شہریوں کو انخلا میں مشکلات کا سامنا ہے۔ روسی فوج کا بڑا حصہ کیف کے وسط سے پچیس کلومیٹر دوری پر ہے جبکہ روسی فوج، خارکیو، ماریوپول اور سومی کا محاصرہ کرکے شیلنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روسی بمباری سے شہریوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جنہیں اجتماعی قبر میں دفنایا گیا۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روسی صدر کو دارالحکومت پر قبضہ کرنے کیلئے اسے خاک میں ملانا ہو گا، ورنہ ہم لڑتے رہیں گے۔