Thursday, April 25, 2024

روسی فوج سے 6 ہزار مربع کلو میٹر رقبہ واگزار کرالیا، صدر یوکرین

روسی فوج سے 6 ہزار مربع کلو میٹر رقبہ واگزار کرالیا، صدر یوکرین
September 13, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کے صدر زیلسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج سے چھ ہزار مربع کلو میٹر رقبہ واگزار کرالیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلسکی نے کہا شمال اور مشرقی سرحد پر روسی فوج کو پیچھے دھکیل دیا۔ جنوب اور مشرق میں کامیابیوں کے بعد آگے بڑھ رہے ہیں۔ روسی فوجی بڑے پیمانے پر ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ سات ماہ کی جنگ میں روس کو بد ترین شکست کاسامنا ہے۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ خارکیف میں یوکرین کی جوابی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، یوکرینی فوج نے 3 درجن قصبوں کو آسانی کے ساتھ روسی افواج سے آزاد کرا لیا ہے۔ چار دنوں میں یوکرین نے روسی فوج کی چار ماہ کی کامیابی کو ختم کر دیا۔ روسی فوج نے جنوب اور شمال میں مزاحمت کے بغیر علاقے خالی کئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی فوج کو ڈونیٹسک اور لوہانسک کی سرحد پر پوزیشنیں برقرار رکھنے کا کہا گیا ہے۔