کیف (92 نیوز) - روس نے ڈونٹسک شہر پر بھی حملے تیز کردیئے۔ یوکرینی وزیراعظم نے جنگ بندی کے بدلے کسی بھی علاقے سے دستبردار ہونے کا امکان مسترد کردیا۔ کہا اپنی ایک انچ زمین بھی روس کو نہیں دیں گے۔ ادھر یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت ایک بار پھر لٹک گئی۔ فرانس کا کہنا ہے یوکرین کو یورپی یونین کا رکن بننے کیلئے بیس سال لگ سکتے ہیں
یوکرین کی پارلیمنٹ نےمارشل لامیں تین ماہ کی مزید توسیع کردی ۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوجی قیدیوں کے بدلے روس کے ساتھ ماریوپول میں ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کے ساتھ تبادلے کے لیے تیار ہیں۔
یوکرین جنگ بندی کے بدلے کسی علاقہ سے دستبردار نہیں ہو گا،یوکرین کے صدارتی مشیر کا کہنا ہے امن معاہدے کےلئے ایک انچ زمین بھی روس کو نہیں دیں گے۔
یورپی یونین کے لئے فرانس کے سفیرکلیمنٹ بیون کا کہنا ہے کہ یوکرین کویورپی یونین کارکن بننے میں 20 سال لگ سکتے ہیں
دوسری طرف پولینڈکے صدرنے یوکرین کی پارلیمنٹ سے خطاب میں یوکرینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔