Tuesday, April 23, 2024

روسی افواج نے لوہانسک کے اہم شہر سیویروڈونیٹسک پر قبضہ کر لیا

روسی افواج نے لوہانسک کے اہم شہر سیویروڈونیٹسک پر قبضہ کر لیا
June 25, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روسی افواج نے لوہانسک کے اہم شہر سیویروڈونیٹسک پر قبضہ کر لیا۔ کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد یوکرینی فورسز پسپا ہو گئی۔

روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیویروڈونیٹسک میں دوہزار یوکرینی فوجی گھیرے میں ہیں ۔ روسی بمباری نے علاقے میں یوکرینی افواج کی تقریباً ہر دفاعی پوزیشن کو تباہ کر دیا ہے۔

روسی افواج نے لائسیچانسک میں لڑائی کا اگلا مرکز بننے کے لیے مرحلہ طے کر لیا گیا ہے ۔ خارکیف کے شمال مغرب میں واقع درہچی قصبے پر  روسی گولہ باری  سے علاقے  کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ شہریوں کو بجلی اور گیس کی  فراہمی  میں مشکلات  کا سامنا ہے ۔ لوہانسک  کے علاقائی  گورنر کا کہنا ہےکہ ماسکو لوہانسک پر  قبضے  کے بہت  قریب پہنچ   گیا۔

ادھر یوکرینی صدر کا برطانیہ میں گلاسٹنبری  فیسٹیول سے ویڈیو  لنک خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ روس  نے ہمارے  ملک کا امن  تباہ کر دیا۔ صدر زیلنسکی نے  برطانوی سیاستدانوں سے اپیل کی ہے  کہ  امن کی بحالی کےلئے روس پر  دباؤ ڈالیں ۔ جنگ  کے  جلد خاتمے کے لئے برطانوی عوام ہمارا ساتھ  دیں ۔

دوسری طرف روس کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نے  یوٹرن لے لیا۔ برطانوی  میڈیا کے مطابق میزائل واپس لانچنگ  پیڈ سے  جا ٹکرا ۔ میزائل  حملے میں روسی  فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ میزائل لانچ  میں ہونے والی خرابی کو ہیکنگ  کہا جا رہا ہے ۔ سیویروڈونٹسک میں روس نواز علیحدگی پسندوں  نے میزائل داغا تھا ۔

  روس نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت  کو جغرافیائی سیاسی اقدام قرار دیا ۔ روسی وزیرخارجہ  لارؤف نے کہا یوکرین کے یورپی یونین  میں شامل ہونے سے کوئی خطرہ نہیں۔ یورپی  یونین اور نیٹو جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں۔