Tuesday, April 23, 2024

روسی افواج کی خارکیف، سیویروڈونٹسک اور سلوویانسک پر گولہ باری

روسی افواج کی خارکیف، سیویروڈونٹسک اور سلوویانسک پر گولہ باری
June 19, 2022 ویب ڈیسک

خارکیف (92 نیوز) - روسی افواج کی جانب سے خارکیف، سیویروڈونٹسک اور سلوویانسک پر شدید گولہ باری کی گئی۔

نیوزایجنسی کے مطابق روسی فورسز نے مارٹر، توپ خانے اور راکٹ لانچروں کا استعمال کیا، سیوروڈونٹسک کے گورنر کا کہنا ہے روس بڑی تعداد میں فوجیوں کو سیوروڈونٹسک بھیج رہا ہے، روس یوکرین کے مشرقی شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ادھر بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو جدید ڈرونزکی فراہمی روک دی۔ جدید ترین ریڈار سسٹم اور نگرانی کا سامان روس کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔ پینٹاگون کی ڈیفنس ٹیکنالوجی سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے تکنیکی اعتراض اٹھا دیا۔ یوکرائن کو چار گرے ایم کیو ون سی ایگل ڈرون فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوز ف بوریل کا کہنا ہے روس نے دنیا کو قحط کے خطرے میں ڈال دیا۔ روس اجناس کی برآمدات کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ رو س نے یوکرین سے اجناس کی ترسیل بھی روکی ہوئی ہے۔