Monday, May 6, 2024

روسو کی دھواں دار سنچری، ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کو ہراکر پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں رسائی

روسو کی دھواں دار سنچری، ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کو ہراکر پی ایس ایل پلے آف مرحلے میں رسائی
March 11, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (ویب ڈیسک) - روسو کی دھواں دار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہراکر پی ایس ایل ایٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 242 رنز بنائے، کپتان بابراعظم 73 اور صائم ایوب 58 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ ٹام کولر کیڈمور 38، محمد حارث 35 اور عضمت اللہ عمرزئی 16 رنز بناکر قابل ذکر بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور اسامہ میر کے ہاتھ ایک، ایک وکٹ آئی۔

243 کا ہدف ملتان سلطانز نے رائلی روسو کی 121 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 6 وکٹوں پر 19.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کیرن پولارڈ نے 25 گیندوں پر 52 کی اننگز تراشی، انور علی اور اسامہ میر نے آخری اوورز میں بالترتیب 24 اور 11 رنز کی اننگز کی بدولت ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے عضمت اللہ عمرزئی نے 2، مجیب الرحمٰن، ارشد اقبال، وہاب ریاض اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے رائلی روسو 121 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔