Thursday, March 28, 2024

روس زیر قبضہ یوکرینی نیوکلیئر پلانٹ کے معائنے کیلئے آمادہ ہو گیا

روس زیر قبضہ یوکرینی نیوکلیئر پلانٹ کے معائنے کیلئے آمادہ ہو گیا
August 20, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پوٹن روس کے زیر قبضہ یوکرینی نیوکلیئر پلانٹ کے معائنے کیلئے آمادہ ہو گیا۔

روس کے یوکرینی نیو کلیئر پاور پلانٹ پر قبضے سے عالمی دنیا نے پاور پلانٹ کی حفاظت اور علاقے میں تابکاری پھیلنے  کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ عالمی رہنماوں   کی  استدعا پر روس کے صدر پوٹن  پلانٹ کےآزادانہ معائنے کیلئے راضی ہو گئے۔

فرانسیسی صدر کے  دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  کے نمائندے  کلد روس کے راستے  یوکرین کے پلانٹ   کا  سفر کر سکتے ہیں۔ عالمی رہنماؤں نے آئی اے ای اے کے ماہرین سے جلد از جلد نیوکلیئر پلانٹ کا معائنہ کرنے اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس نیوکلیئر پلانٹ کا کنٹرول فی الوقت روس کے پاس ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نیوکلیئر پلانٹ کے علاقے میں مستقل بمباری کر رہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے اور مختلف علاقے تابکاری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

یوکرین اور روس دونوں نے ان حملوں کا الزام ایک دوسرے پر لگایا ہے۔ یوکرین نے آئی اے ای اے کی طرف سے پلانٹ کے معائنے کی مخالفت کی ہے۔ اس کا خیال ہے کہ اس طرح روس کے پلانٹ پر قبضے کو جواز ملے گا۔