Thursday, April 18, 2024

روس یوکرین تنازع، تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

روس یوکرین تنازع، تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
March 3, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - روس یوکرین تنازع کے سبب تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 115 اعشاریہ 33 ڈالر تک جا پہنچی، امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 113 اعشاریہ 21 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

سنگین صورتحال کے باوجود اوپیک نے تیل کی پیداوار بڑھانے سے انکار کردیا۔ سپلائی بند ہونے سے یورپ میں گیس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

یورپ میں گیس کی قیمتیں 2200 ڈالر فی ہزار کیوبک میٹر سے تجاوز کرگئی۔ نیدرلینڈ میں گیس کی قیمت 2226 ڈالر فی ہزار کیوبک میٹر تک بڑھ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں بھی 13 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔