Thursday, May 2, 2024

روس یوکرین مذاکرات میں مثبت پیش رفت سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا

روس یوکرین مذاکرات میں مثبت پیش رفت سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا
March 30, 2022 ویب ڈیسک

 کیف (92 نیوز) روس یوکرین مذاکرات میں مثبت پیش رفت سے عالمی مارکیٹ میں بہتری آ گئی۔ خام تیل مزید سستا ہو گیا۔

برطانوی برینٹ دو ڈالر کے قریب سستا ہو کر ایک سو دس ڈالر کا ہو گیا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی کم ہو کر ایک سو چار ڈالر پر آ گئی۔ سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمت میں بھی مزید کمی آ گئی۔

ادھر روس نے روبل میں میچور ہونے والے یوروبانڈز کو واپس خریدنے کی پیشکش کر دی۔ لندن میں فنڈز منیجرز کے مطابق روبل میں میچور ہونے والے یوروبانڈز کی مالیت دو ارب ڈالر ہے۔ ٍروس نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 2012 میں یوروبانڈز جاری کئے تھے ۔ ماہرین کے مطابق یورو بانڈز کی روبل میں میچورٹی سے روس کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

 دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمت میں اضافہ ، سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 1928 ڈالر، پلاٹینم کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کے اضافے  سے 995 ڈالر جبکہ پلاڈئیم  کی فی اونس قیمت 72 ڈالر بڑھ کر 2185 ڈالر ہو گئی۔

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر آٹھ  سو  ڈالر کی  کمی   سے  47 ہزار 154 ڈالر جبکہ کرپٹو کرنسی ایتھریم  کی  قدر   52 ڈالر کی کمی  سے  تین ہزار 365 ڈالر ہو گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھنے پر ملائیشین پام آئل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ ملائیشین پام آئل  کی فی ٹن قیمت  13 ڈالر کے اضافے  سے 1576 ڈالر ہو  گئی ۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ امریکن ایئر لائنز، نیٹ فلیکس  ،سنیپ چیٹ ،آٹو سیکٹر سمیت  متعدد کمپنیوں کے  شیئرز بڑھ  گئے ۔ ڈاؤجونز  انڈسٹریل  انڈیکس     338 پوائنٹس کی  تیزی   سے 35 ہزار 294 پوائنٹس پر بند ہو ا جبکہ نیسڈیک  کمپوزٹ انڈیکس    264 پوائنٹس  کے اضافے  سے 14 ہزار 619 پوائنٹس پر بند ہوا۔