Tuesday, May 7, 2024

روس یوکرائن جنگ، پاکستان میں پٹرول 7 روپے تک مزید مہنگا ہونیکا امکان

روس یوکرائن جنگ، پاکستان میں پٹرول 7 روپے تک مزید مہنگا ہونیکا امکان
February 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) روس یوکرائن جنگ کے پاکستان پرگہرے اثرات پڑنے لگے۔ پٹرول 7 روپے تک مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونگی۔ پاکستان پر بھی اس کے گہرے اثرات پڑنے لگے۔ ملک میں پٹرول 6 تا 7 روپے فی لٹررواں ماہ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مؤخر کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت مانگی جائے گی ۔ ملکی صنعت کو ٹیکس میں تابڑ توڑ اضافے سے بچانے کے لیے نئے فیصلے کیے جائیں گے۔ بجٹ خسارہ روکنے والے اقدامات پرنرمی کا بھی کہا جائےگا۔ خوراک، ڈیری، لائیو سٹاک، اسٹیشنری، پیکنگ اور کریانے پر ٹیکس بڑھانے کو مؤخر کرنے کی اجازت لی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کے حق میں دلائل کے طور پر سرمایہ کاری اور آمدنیوں کو پہنچنے والے نقصانات ، صنعتوں اور امپورٹ کے لیے بنک قرضوں کی کامیابی کے حوالے بھی دیئےجائیں گے۔ جنگی صورتحال سے برآمدات کے متاثر ہونے کی دلیل بھی پیش کی جائے گی۔اس ضمن میں دستاویزی ثبوتوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔