Friday, April 26, 2024

روس یوکرائن جنگ، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار

روس یوکرائن جنگ، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار
February 24, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) روس یوکرائن جنگ کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں زلزلہ آگیا، امریکی، یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

امریکی اسٹاک میں مندی کا رجحان انڈسٹریل اور ٹیکنالوجی انڈیکس میں دوما ہ کے دوران سب سے بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس میں 464 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 33 ہزار 131 پوائنٹس پر بند ہوا۔

نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس کے 344 پوا ئنٹس گر گئے، نیسڈیک ٹیکنالوجی انڈیکس 13 ہزار 37  پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 79 پوائنٹس کی کمی ہوئی ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 4 ہزار 225 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جاپان، چین، سنگاپور کی مارکیٹس میں 3 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس بھی 1300 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔