Friday, April 19, 2024

روس سٹیل پلانٹ کی مزاحمت ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی

روس سٹیل پلانٹ کی مزاحمت ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی
May 6, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سٹیل پلانٹ کی مزاحمت ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے۔ روسی گولہ باری نہیں روک رہی۔

روس اور یوکرین کی جنگ میں مسلسل تیزی آتی جارہی ہے۔ یوکرین کی دفاعی مدد  کیلئے امریکہ اور مغربی ممالک پیش پیش ہیں۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دی جانے والی امداد سے جنگ بندی مذاکرات میں خلل ڈال رہی ہیں۔ ادھر یورپی یونین کی روس پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں  جاری ہیں۔ یورپی ممالک کو روس  سے تیل اور گیس  کے ساتھ ساتھ اجناس کی  خریداری سے روک دیا گیا۔

روس فوج یوکرین کے  شہرماریوپول کو اپنا ہدف   بنائے ہوئے  ہے جہاں یوکرین کی سٹیل مل پر گھمسان کا رن پڑا ہے اور روسی فوج کے پہ درپہ  حملے جاری ہیں مگرایزووسٹل سٹیل مل کے دفاع کے لیے یوکرینی فوج بھی بڑی بہادری سے لڑ رہی ہیں ۔ اس غیرمتوقع مزاحمت نے روسی افواج کو پریشان کر رکھا ہے۔

یوکرینی صدر کے مشیر کا کہنا ہے ان کی دلیرافواج نے روسی حملہ پسپا کر دیا ہے اور روسی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے۔

روسی  وزار ت   دفاع نے 600 سے زیادہ یوکرائنی جنگجوؤں کو ہلاک  کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ روسی وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ روسی  توپ خانے نے رات بھر یوکرین کے متعدد  مضبوط  ٹھکانوں کو نشانہ بنایا  اور 600 جنگجو مارے گئے۔

دوسری طرف غیر ملکی میڈیا  کے مطابق یوکرین نے  امریکہ کی مدد سے روس کے  بحری بیڑے  پر میزائل حملے  کیے۔ میزائل حملوں سے روس بحری بیڑے کو شدید نقصان ہوا جبکہ پینٹاگون پریس سیکرٹری کا بیان سامنے آیا کہ  روسی بیڑے کو گرانے میں امریکہ کا کوئی ہاتھ نہیں۔ امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ نیٹو ایٹمی جنگ کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو "کوئی فاتح" نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ یوکرین کے شہر خرسون  پر روس افواج  قبضہ کیے ہوئے ہے ۔  روس میں ہونے والی 9 مئی کی تقریبات کے حوالے روسی فوج خرسون میں بھی تقریب منعقد کروانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ خرسون علاقائی کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ روسی فوجی شہریوں کو "نعرے، گانے، رقص کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔