Saturday, May 18, 2024

روس سے تیل لینے کے معاملے پر وفاقی وزراء کے بیانات میں تضاد

روس سے تیل لینے کے معاملے پر وفاقی وزراء کے بیانات میں تضاد
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - روس سے تیل لینے کے معاملے پر دو وزراء کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکا میں دوران انٹرویو روس سے تیل خریداری کی تردید کردی جبکہ وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا فی الحال روس سے تیل نہیں لے رہے۔

روس سے تیل درآمد ہوگا یا نہیں؟ حکومت کے دو وزراء کی اس معاملے پر متضاد آراء سامنے آگئیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو جو ان دنوں امریکا کے دورہ پر ہیں، ایک انٹرویو میں کہا کہ روس سے رعایتی قیمت پر توانائی حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کی نفی کردی۔

بلاول بھٹو کے بیان کی وضاحت کیلئے وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک سامنے آئے اور بلاول بھٹو کے بیان کو رد کردیا۔

صحافیوں نے سوال پر مصدق ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ٹھیک بات کی، اس وقت ہم واقعی روس سے کوئی تیل نہیں لے رہے، تاہم روس ہمیں کروڈ آئل دے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت نے اپنی وزارت کی کوتائی بھی تسلیم کرلی اور بتایا کہ روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، جو معاملات طے ہوئے ہیں، اس کی تفصیلات وزارت خارجہ سے بھی شیئر کریں گے۔