Saturday, July 27, 2024

روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں، مصدق ملک

روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں، مصدق ملک
January 6, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ روسی وزیر توانائی سمیت پورا وفد آ رہا ہے، پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہو جائے، ریفائنریز پالیسی میں ڈیم ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں، حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی۔

بلیک آئل کی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے، ہماری ریفائنریز تیس فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں، جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پٹرول اور ڈیزل کی فینش پراڈکٹس زیادہ بنائیں گے۔