Thursday, April 25, 2024

روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے، عمران خان

روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے، عمران خان
July 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔

عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا پٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا گیا، سازش کے تحت لائی گئی حکومت خود کو 1100 ارب روپے کا این آر او ٹو دے رہی ہے، عوام کل ہمارے احتجاج میں شامل ہو۔