Thursday, May 2, 2024

روس سے درآمد تیل کا پہلا جہاز 28 مئی کو اومان بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا، مصدق ملک

روس سے درآمد تیل کا پہلا جہاز 28 مئی کو اومان بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا، مصدق ملک
May 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرمملکت مصدق ملک کہتے ہیں روس سے درآمد تیل کا پہلا جہاز 28 مئی کو عمان بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگا۔ 

بدھ کو نئی ریفائریز پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمان بندرگاہ سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے درآمد کردہ تیل اپنی بندرگاہ تک لائیں گے۔

وزیرمملکت مصدق ملک کہتے ہیں روس سے پہلے جہاز میں ایک لاکھ ٹن تیل درآمد کیا جارہا ہے، ہماری بندرگاہ پر 50 ہزار ٹن سے زیادہ والا جہاز لنگر انداز ہونے کی گنجائش نہیں۔