ماسکو (92 نیوز) - روس کے علاقے سخالین میں رہائشی عمارت میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
روس کے جنوب مشرقی جزیرے سخالین میں ہفتے کی صبح ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں مشتبہ گیس کے دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
خوفناک دھماکے سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت میں کھانے پکانے کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے۔