Friday, April 26, 2024

روس پر اقتصادی پابندیاں، تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

روس پر اقتصادی پابندیاں، تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
March 1, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - روس پر اقتصادی پابندیوں نے آئل مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت انیس سو ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

روس پر اقتصادیبابندیوں کے اثرات سامنے آنے لگے، خام تیل کی قیمتیں آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں تین اعشاریہ سترہ ڈالر کا اضافہ ہوا، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو ایک ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں چار اعشاریہ 12 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت پچانوے اعشاریہ پچھتر ڈالر پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بیس ڈالر اضافے سے انیس سو آٹھ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت پچیس سینٹ اضافے سے چوبیس اعشاریہ پچیس ڈالر پر آگئی۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے بعد سرمایہ کار یوکرین کی صورتحال پر محتاط ہوگئے، اسٹاک کلیئرنس پر توجہ مرکوز رکھی، ڈاؤ جونز انڈٹریل انڈیکس ایک سو چھیاسٹھ پوائنٹس کمی سے تینتیس ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

ایس اینڈٖ پی انڈیکس صفر اعشاریہ چوبیس فیصد کمی سے چار ہزار تین سو تہتر پوائنٹس پر آگیا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس معمولی اضافے سے تیرہ ہزار سات سو اکیاون پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت ایک سو پچھتر ڈالر اضا فے سے ایک ڈالر پر آگئی ۔ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں ایک روز میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔