Friday, April 26, 2024

روس نے یوکرین کے شہر سیویروڈونسک پر مکمل قبضہ کر لیا

روس نے یوکرین کے شہر سیویروڈونسک پر مکمل قبضہ کر لیا
June 26, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس نے یوکرین کے شہر سیویروڈونسک پر مکمل قبضہ کر لیا۔ یوکرین نے سیویروڈونسک سے فورسز کو ہٹانا حکمت عملی قرار دے دیا۔

کئی ہفتوں کی جنگ کے بعد روس نے مشرقی یوکرین کے اہم صنعتی شہر سیویروڈو نٹسک پر مکمل قبضہ کر لیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ماریوپول پر قبضے کے بعد سیویروڈونٹسک  میں فتح روس کی بڑی کامیابی ہے۔ روسی افواج نے جنگ کے آخری معرکے میں مشرقی یوکرین ميں کیمیکل پلانٹ کو یوکرینی فوجیوں سے واگزار کرا لیا۔

روس نے بیلاروس کو کسی بھی مغربی حملے سے بچنے کے لیے ایٹمی میزائل  کی پیش کش کر دی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ   میں ہونے والی ملاقات میں پیش کی۔ بیلاروس یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی بھرپور حمایت اور مدد کر رہا ہے۔

امریکا نے روس اور چین کے ہائپرسونک میزائل کا توڑ نکالنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ۔ امریکی صدر نے نارتھروپ او رریتھون کمپنی کو 6 کروڑ ڈالر فراہم کر دئیے۔ کمپنیاں ہائپرسا نک میزائل کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجی پر کام کریں گی۔ ہائپرسانک میزائل کے توڑ کیلئے سسٹم بنانے پر3.7 سے 4.2 ارب ڈالرخرچ آنے کا امکان ہے۔

یوکرینی صدر نے اعلان کیا ہے کہ تمام شہروں کو روس کے قبضہ سے واپس لیں گے۔ زیلنسکی کہتے ہیں کہ سیویروڈونٹسک، ڈونیٹسک، لوہانسک کھونے کا افسوس ہے۔ مزید بولے روس سے جنگ میں بہت زیادہ مشکل پیش آرہی ہے۔ روس کے تباہ کن حملوں سے ظاہر ہوتا ہے پابندیاں ناکافی ہیں ۔ مغرب  ہمیں مزید جدید ہتھیار فراہم کرے ۔