Thursday, March 28, 2024

روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضہ کر لیا

روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر قبضہ کر لیا
May 22, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا۔ اسٹیل پلانٹ پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

  تقریبا 3 ماہ سےجاری جنگ میں روس کو  اس وقت بڑی فتح حاصل ہوئی جب اس نے یوکرین کے ساحلی شہر  ماریوپول   پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان  کہتے ہیں  ماریوپول کے  میٹالرجیکل پلانٹ میں  تمام    2 ہزار 439 یوکرینی جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

دوسری طرف  مشرقی ڈونباس میں شدید جنگ جاری ہے اور یوکرین نے جنگ بندی  کی روسی پیش کش  مسترد کر دی ہے۔

ادھر امریکی صدر نے یوکرین  کیلئے  40 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کر دیئے ہیں  جس کا مقصد  یوکرین  کے لئے  فوجی امداد میں اضافہ  کرنا  ہے ۔

روس نے  روبل میں ادائیگی کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر  پولینڈ اور بلغاریہ  کے بعد فن لینڈ  کو گیس کی  ترسیل روک دی ہے جبکہ جرمنی اور  اٹلی  نے روس کو  روبل میں گیس کی  ادائیگی پر رضا مند ظاہر کر دی۔

  روس  کے خلاف   پابندیوں  کے بعد  مغربی ممالک کی  کمپنیوں کے کاروبار ٹھپ ہونا شروع  ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کمپنیوں  نے  روس میں نئے ناموں سے کاروبار  شروع کر دیا۔