Saturday, May 18, 2024

روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا

روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا
April 14, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول پر مکمل قبضہ کر لیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جنوب مشرقی شہر ماریوپول کی بندر گاہ کا کنٹرول  سنبھال   لیا ۔ ایک ہزار  سے زائد  یوکرینی  فوجیوں نے  ہتھیار ڈال  دئیے ۔ بحیرہ ازوف کے مرکزی سمندر پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملہ کے بعد ماریوپول روسی قبضہ میں جانے والا پہلا شہر ہے۔ جنوبی زمینی راہداری ملنے سے مشرقی یوکرین پر کنٹرول مضبوط ہو گا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ نئے سکیورٹی امدادی پیکیج میں 11 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ نئے پیکیج میں آرٹلری سسٹم، آرٹلری راؤنڈز اور بکتر بند جہاز شامل ہیں۔ مشرقی یوکرین میں روسی حملوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔