Tuesday, October 4, 2022

روس نے یوکرین کے شہر چیپلن کو کھنڈر میں بدل دیا

روس نے یوکرین کے شہر چیپلن کو کھنڈر میں بدل دیا
August 26, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روس نے یوکرین کے شہر چیپلن کو کھنڈر میں بدل دیا۔ روسی فوج نے شہر پر درجنوں میزائل داغے۔

میزائل حملوں سے کوئی بھی عمارت  محفوظ نہ رہ سکی۔ شہر کا بیشتر علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ حملے میں 22 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ہو گئے۔ میزائل حملے سے مسافر ٹرین میں بھی آگ لگ گئی ۔ ہرطرف تباہی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

 ادھر روسی صدر پیوٹن نے فوج کی تعداد بڑھانے کا حکم دے دیا۔ روسی  فوج میں ایک لاکھ 37 ہزار نئی بھرتیاں ہوں گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیوٹن کے حکم نامے کے بعد آئندہ سال جنوری میں روسی مسلح افواج کی تعداد 19 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ 40 ہزار کی جائے گی۔

دوسری جانب یوکرین کی جنگ کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرین کے صدر  میں رابطہ ہوا۔ امریکی صدر نے یوکرین کی مدد جاری رکھنے کے عزم   کا اظہار کیا۔