Thursday, March 28, 2024

روس نے پورے لوہانسک ریجن کا کنٹرول حاصل کرلیا

روس نے پورے لوہانسک ریجن کا کنٹرول حاصل کرلیا
July 4, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے مشرقی یوکرین کے اہم قصبے لیسی چانسک پر قبضہ کے بعد پورے لوہانسک ریجن کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

روسی فوج نے مشرقی یوکرین میں میں بڑی کامیابی سمیٹ لی، اہم قصبے لیسی چانسک پر قبضہ کرکے لوہانسک ریجن کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کرلیا، جس کے بعد ڈونیسٹک کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق روسی فوج نے اگر ڈونیٹسک کا علاقہ بھی چھین لیا تو اس کا مشرقی یوکرین پر مکمل کنٹرول ہوجائے گا۔

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی فوجیں روس سے لیسی چانسک کا قبضہ واپس لے لیں گی، زیلنسکی کے مطابق لیسی چانسک کی واپسی کیلئے طویل مار ہتھیاروں کی مدد لی جائے گی۔

ادھر روس نے یوکرین کے شہرسلوویانسک پر حملہ کیا، جس میں 6 افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یوکرین نے بھی روسی شہر بیلگوروڈ پرمیزائل حملے کئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 3 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا۔