Saturday, May 18, 2024

روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا

روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا
December 16, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان گیس منصوبے پر مذاکرات کی بھی تصدیق کر دی۔ ماریا زخارووا کہتی ہیں ہم کراچی سے لاہور تک پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ 30 نومبر کو پاکستان کے وزیر مملکت مصدق ملک نے ماسکو میں روسی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کو توانائی کی برآمدات سمیت وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہ مزید بولیں پاکستان اور روس کے درمیان تیل کے معاہدے کی قیمتوں کا تعین اہم ہے۔  

نائنٹی ٹو نیوز کے سوال پر ماریا زخا رووا  نے  صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔