واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ویگنر کے سربراہ کا طیارہ دھماکے سے گرایا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یہ کارروائی صدر پوٹن نے کی۔
دوسری جانب روسی صدرنے بھی ویگنر گروپ کےسربراہ کی ہلاکت پرخاموشی توڑ دی، کہا یوگینی بہت سی صلاحیتوں کا مالک تھا، اس نے نیو نازیوں کیخلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا، یوگینی نے اپنی زندگی میں سنگین غلطیاں کیں لیکن اس کے نتائج بھی ملے۔
بدھ کو روس میں طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔